حکمرانوں کا مقابلہ کسی مولوی نہیں قانون دان سے ہے: طاہر القادری
اسلام آباد (آئی این پی) طاہر القادری نے کہا ہے کہ جو لوگ مجھ پر یہ الزام لگا رہے ہیں شاید انہیں پتہ نہیں کہ میں تو اس قوم کے قانون دانوں کا استاد رہا ہوں، عدلیہ میں آج بھی بیٹھے بے شمار جج میرے شاگرد ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں قانون کی تعلیم دی ہے، حکمرانوں کا مقابلہ کسی مولوی سے نہیں ایک قانون دان سے ہے۔