طاہر القادری کے الزامات، سیکرٹری الیکشن کمشن نے حکام کو ردعمل دینے سے روکدیا
اسلام آباد (آئی این پی) سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد خان نے الیکشن کمشن کے ترجمان سمیت دیگر متعلقہ افسران کو طاہرالقادری کے الیکشن کمشن پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینے سے روک دیا جبکہ وہ میڈیاسے بات چیت کرنے سے بھی گریزاں ہیں۔