سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کا سر قلم
ریاض( این این آئی ) سعودی عرب کے مشرقی صوبے خبار میں منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں ایک پاکستانی باشدے کا سر قلم کر دیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ نے بتاےاکہ ارشد محمودنامی شخص کو کچھ عرصہ قبل ہیروئن اور ہشیش کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق ان پرمنشےات سمگلنگ کا الزام ثابت ہوگےاتھاجس کے بعد سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صبح ارشد محمودکاسرعام سرقلم کردےا، رواں سال سعودی عرب میں سر قلم کئے جانے والے افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔