عوام کا حقیقی نمائندہ کون، فیصلہ ووٹ کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے: گیلانی
اسلام آباد (اے پی پی) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا اور وہ اس کا تحفظ کرے گی۔ گزشتہ روز ” اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عوام کو درپیش تمام مسائل کا حل صرف جمہوریت میں ہے اور ملک میں ترقی ‘ خوشحالی‘ امن و امان صرف آئین کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایک فرد یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ عوام کا حقیقی ترجمان یا نمائندہ ہے۔ یہ فیصلہ کرنا عوام کا کام ہے اور یہ کام عوام ووٹ کے ذریعے ہی کر سکتے ہےں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ عوام کی حمایت جانچنے کا پیمانہ نہیں ہے۔