ہلےری امریکی سفارتخانے پر حملے سے متعلق گواہی قلمبند کرانے 23 جنوری کو کانگریس کے سامنے پیش ہوں گی
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی سیکرٹری خارجہ ہلیری کلنٹن لیبیا میں امریکی سفارتخانے پر حملے سے متعلق اپنی گواہی قلمبند کرانے کیلئے 23 جنوری کو کانگریس کے سامنے پیش ہوں گی۔ ہلیری کلنٹن بن غازی حملے سے متعلق ارکان کانگریس کے سوالات کے جوابات بھی دیں گی۔ اس بات کا اعلان خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایڈ رائس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے۔