دھرنا رکوانے سے متعلق درخواست خارج ہونے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) تحریک منہاج القرآن کا دھرنا رکوانے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست خارج ہونے کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔ اپیل میں اپیل کنندہ شاہد اورکزئی نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا (خود ساختہ ) اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کے رینٹل کیس کے فیصلے کو اپنے آدھے کام کی تکمیل بھی کہا ہے۔ اپیل کنندہ کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار کے بنیادی حق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مدعا علیہ پاکستانی شہریوں کو مسلسل اپنے مارچ میں شرکت کے لئے پکار رہا ہے۔