• news

راولپنڈی: توقیر صادق کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (نیٹ نیوز) احتساب عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نمبر پر ایک جج شاہد نصیر نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف نیب کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ کے تفتیشی افسر توقیر صادق کی گرفتاری کے لئے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔ توقع ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل انہیں گرفتار کے کے عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ نیب پراسیکیوٹر کے بیان کے بعد سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن