نوشہرہ: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے افغان عالم امام مسجد کو قتل کر دیا
نوشہرہ (اے پی پی) اکبر پورہ کے علاقے بانڈہ شیخ اسماعیل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے افغان عالم امام مسجد کو قتل کر دیا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار، اکبرپورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، اکبرپورہ میں افغان عالم دین اور امام مسجد کو فجر کے وقت مسجد جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دےا۔ مقتول کے بھائی جاوےد ولد محمد ہاشم ساکن بانڈہ شیخ اسماعیل نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا مےرا بھائی عبدالمالک ولد محمد ہاشم ساکن کابل حال بانڈہ شیخ اسماعیل جو مقامی مسجد میں امام مسجد تھا فجر کی نماز کی ادائےگی کے لئے گھر سے نکل کر معمول کے مطابق مسجد جا رہا تھا۔ نامعلوم افراد نے ڈاکٹر قےوم کے گھر کے قرےب گولےاں مار کر قتل کر دےا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کے رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتےش شروع کر دی۔