ہمارا مشن سمندر میں دہشتگردوں کا صفایا کرنا ہے، کپتان پی این ایس عالمگیر
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) پاکستان ایک خودمختار ملک ہے وہ کسی کی گیڈر بھبکیوں سے گھبرانے والانہیں ہم اپنے دفاع کا مکمل اختےار رکھتے ہیں اگر کسی نے ملک کی سا لمےت کے خلاف کی کاروائی یا جارحےت کا ارتکاب کیا تو اس کہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا ان خیالات اظہار پی این ایس کے جنگی جہاز عالمگیر کے کپتان عبدالمنیب نے کوےت میں ملکی اور غیرملکی صحافیوں کو جنگی جہاز کے اندر میٹنگ روم میں پریس فریفنگ کے دوران کیا ۔انہوںنے کہاکہ کوےت پاکستان کے ساتھ سفارتی ،ثقافتی سیاسی تعلقات ٹھوس بنیادوں پرقائم ہیں ہم کوےت میں 4روزہ قیام کریں گے اورخیر سگالی کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ عبدالمنیب نے کہا پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے اور اس کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے ہمارا مشن سمندر میں دہشت گردوں کا صفایا کرنا ہے۔