• news

طاہر القادری غیر آئینی اقدامات کی ترغیب دے رہے ہیں: راجہ تصور

برسلز (نامہ نگار) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یورپ کے صدر راجہ تصور حیات نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری غیر آئینی اقدامات کی ترغیب دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر قادری کی دھمکیاں اور مطالبات غیر آئینی ہیں۔ حکومت کینیڈین مولوی کے خلاف فوری کارروائی کر کے اسے ملک بدر کرے اور کینڈیا کے حوالے کر دے، کا پاکستان میں انارکی انتشار پھیلانے کا کوئی حق نہیں ہے، وہ ملک کو بدامنی کی طرف دھکیل کر امریکہ اور کینیڈا کا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں جو پاکستانی قوم کو کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری فرانس اور مصر نہیں جا سکتے جس کی وجہ ان کی نازیبا حرکات اور رویہ ہے۔ ہم سمندر پار پاکستانی ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غریب عوام کو سڑکوں پر خراب نہ کریں، پاکستان کے ماحول کو تباہی سے بچائیں، انتخابات کا وقت قریب ہے۔

ای پیپر-دی نیشن