• news

ڈاکٹر قدیر نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی، سیاسی و مذہبی جماعتوں کو دعوت نامے

اسلام آباد (اے این این) ڈاکٹر عبدالقدیر نے ملک کی موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی، تمام ہم خیال سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو دعوت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر عبدالقدیر کہا کہ ملک کو موجودہ سیاسی صورتحال سے نکالنے کے لئے تجاویز دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگلے الیکشن کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان فوری طور پر کیا جائے۔ تحریک تحفظ پاکستان تقاضا کرتی ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام فیصلوں پر من و عن اور ان کی روح کے مطابق بلاتاخیر عمل کیا جائے اور وزیراعظم کو ملک اور نظام کے بقا کے لئے مستعفی ہو جانا چاہئے، نگران حکومت بنانے سے پہلے تمام سیاسی پارٹیوں سے مشاورت اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے، الیکشن عدلیہ اور فو ج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن