ترک لڑاکا طیاروں کے کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے، 50 ہلاک
انقرہ (اے پی پی) ترک فوج نے لڑاکا طیاروں کے ذریعے کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد کرد باغی ہلاک ہو گئے۔ بدھ کو ترک فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترک فوج نے عراقی علاقوں میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو لڑاکا طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد کرد باغی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔