شام کے شہر ادلب میں 2 کاربم دھماکے ‘26 افراد جاں بحق ‘ بیسیوں زخمی
دمشق (اے ایف پی) شام کے شہر ادلب میں 2 کار بم دھماکوں میں 26 شہری جاں بحق اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ آزاد ذرائع کے مطابق باغی اور سکیورٹی فورسز ایک دوسرے کے سر پر الزام تھوپ رہے ہیں۔ یاد رہے گذشتہ روز یونیورسٹی میں بم پھٹنے سے 82 طلبہ مارے گئے تھے۔