پاکستان میں جمہوریت کو خطرات درپیش ہیں‘ برطانیہ کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا: سعیدہ وارثی
نیویارک (آئی این پی) برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو بہت سے خطرات درپیش ہیں تاہم جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونی چاہیے، برطانیہ پاکستان میں کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا ، انتخابی عمل کے ذریعے اقتدار کی منتقلی کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں برطانوی حکمران جماعت کی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لئے جدوجہد کی ضرورت ہے۔ سعیدہ وارثی نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا تاہم انتخابی عمل کے ذریعے اقتدار کی منتقلی کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارتی افواج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر حالیہ جھڑپ پر برطانیہ کو تشویش ہے ، پاکستان بھارت مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا خاتمہ کریں۔