فوجی استحکام کے حصول تک مالی میں موجود رہیں گے: فرانس
پیرس ( آن لائن ) حکو مت فرانس نے کہا ہے کہ فوجی استحکام کے حصول تک مالی میں موجود رہیں گے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق فرانس کے وزیر دفاع ژاں ایو لی درِیانے اس با ت کا اعتراف کیا ہے کہ فرانس کی مدد کے باوجود مالی کی فوج ابھی تک وسطی شہر کونا یا دیا بالی سے اسلام پسندوں کو باہر نکالنے سے قاصر ہے۔ فرانس نے مالی میں فوج کشی کے بعد ایک طرح سے براہ راست بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ سے وابستہ جنگجوو¿ں کے خلاف فوجی مہم شروع کر دی ہے۔ فرانس کی جانب سے مالی میں ڈھائی ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ سامنے آ چکا ہے۔مالی میں زمینی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔