مقبوضہ فلسطین میں 198 نئی یہودی بستیوں کیلئے ٹینڈر جاری
تل ابیب (اے پی پی) اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطین میں 198 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کیلئے ٹینڈر جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو اسرائیلی این جی او نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل حکومت مقبوضہ فلسطین کی مغربی پٹی میں غیر قانونی طور پر 6 ہزار نئی یہودی بستیاں تعمیر کر رہا ہے جس کیلئے پہلے مرحلے میں 198 بستیوں کی تعمیر کیلئے ٹینڈر نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری کچھ دن قبل دیدی تھی۔ نئی یہودی بستیاں الخلیل شہر، بیت الہم اور دیگر علاقوں میں تعمیر کی جارہی ہیں۔