• news

2012: جمہوریت تنزلی کی جانب گامزن رہی: امریکی فریڈم ہاﺅس

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی فریڈم ہاﺅس کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس صرف 90 ملکوں میں لوگوں کو مکمل سیاسی اور اظہار رائے کی آزادی حاصل تھی جبکہ 2011ءمیں مکمل جمہوری آزادی کے ثمرات سے مفید ہونے والے ملکوں کی تعداد 87 تھی۔ غیر سرکاری تنظیم فریڈم ہاﺅس کی جانب سے جاری ”فریڈم ان دی ورلڈ 2013ئ“ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2012ءمیں دنیا بھر میں جمہوریت تنزلی کی جانب گامزن رہی۔ 2012ءمیں صرف 90 ممالک مکمل جمہوری آزادیوں سے مستفید ہوئے لیکن گزشتہ سال 27 ملکوں میں اجتماع، اظہار رائے کی آزادی اور میڈیا کے حقوق غصب کر دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 2012ءمیں عالمی آبادی کی 43 فیصد یعنی تین ارب لوگوں کو مکمل سیاسی حقوق اور شہری آزادی حاصل رہی جبکہ 1.6 ارب لوگوں کو محدود آزادی حاصل رہی، اس کے برعکس دنیا کی آبادی کے 34 فیصد یعنی 2.3 ارب لوگ 2012ءمیں آزادی سے یکسر محروم رہے۔

ای پیپر-دی نیشن