• news

وزیراعظم مستعفی نہ ہوئے تو لانگ مارچ سے گریز نہیں کریں گے: شاہ محمود

 فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مرکزی وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ رینٹل پاور کیس میں وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم حق سچ کی فتح ہے قوم کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات کے لئے فوری عام انتخابات چاہتی ہے، آئندہ انتخابات میں عوام قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔ اگر وزیراعظم نے فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ نہ دیا تو تحریک انصاف لانگ مارچ سے گریز نہیں کرے گی۔ تحریک انصاف ہی وہ ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی اور عمران خان ہی ملک کے وزیراعظم منتخب ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن