اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان کے صدر عبداللہ حیدری نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کر دی
گلگت (آئی اےن پی) اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان کے صدر مولانا عبداللہ حیدری نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کر دی‘ وہ پولیس کو 16 ایم پی او کے تحت درج مقدمہ میں مطلوب تھے۔ مولانا عبداللہ حیدری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے گھر مناور میں بلا کر گرفتاری پیش کر دی۔