• news

موجودہ حکومت اپنا اخلاقی جواز کھوچکی ‘ انتخابات کا اعلان کیا جائے‘ آفاق احمد

 کراچی (سٹاف رپورٹر)مہاجرقومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے پیچیدہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مہاجر کارکنان و عوام پر زور دیا کہ وہ موجودہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں ، سیاسی ابتری کا فائدہ اٹھا کر جرائم پیشہ عناصر اور قاتلوں کی کاروائیوں میں اضافہ خارج ازامکان نہیں ہے، مہاجر عوام و کارکنان جوایک طویل عرصے سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جارہے ہیں اس لئے کسی کی باتوں میں آنے کی بجائے نقل و حرکت محدود اور حالات پر کڑی نظررکھی جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنا اخلاقی جواز کھوچکی ہے اور اسے اب نئے انتخابات کا اعلان کردینا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن