سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کیخلاف حکم امتناعی کے اخراج کی حکومتی درخواست منظور
اسلام آباد (وقائع نگار) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اقبال حمید الرحمن نے سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کے خلاف حکم امتناعی کے اخراج سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نومبر 2011ءمیں بعض رٹ پٹیشنز کی سماعت کرتے ہوئے سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کے انعقاد کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا تھا۔