شیخوپورہ: مرکزی میلاد کمیٹی کا اپنی مدد آپ کے تحت سیکورٹی انتظامات کا فیصلہ
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)مرکزی میلاد کمیٹی ضلع شیخوپورہ کے سرپرست اعلیٰ حاجی فضل الٰہی چودھری ،صدر حکیم سجاد حسین قادری ،چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر، جنرل سیکرٹری حاجی طاہر جاوید نقشبندی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک میلاد کمیٹی کے جلسے جلسوں کی سیکورٹی کیلئے ابھی تک کوئی اجلاس منعقد نہیںکیا اور نہ ہی ان پروگرامز کی سیکورٹی کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا جب کہ باقی پنجاب کے تمام اضلاع میں اس ضمن میں اجلاس منعقد ہورہے ہیں ملکی حالات پہلے ہی انتہائی مخدوش ہیں اور اوپر سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی اور عدم تعاون نے ہماری مشکلات میں اضافہ کردیا ہے تاہم اپنی مددآپ کے تحت مرکزی میلاد کمیٹی نے سیکورٹی پلان کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری علی احمد صابر ، شیخ سرفرازا حمد نقشبندی ، شاہد سلیم چشتی ،رانا عبدالسمیع ودیگر رہنما موجودتھے حاجی طاہر جاوید نقشبندی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے ربیع الاول میں ہونیوالے جلسے ،جلسوں کی سیکورٹی کے حوالہ سے ابھی تک ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔