نگلش لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام پروفیسر بشیر چودھری کی وفات پر تعزیتی ریفرنس
لاہور (سٹاف رپورٹر) انگلش لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام پروفیسر بشیر چودھری کی وفات کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ قائداعظم لائبریری میں ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں شرکاءکی جانب سے ایف سی کالج کے سابق پروفیسر بشیر چودھری کی شاندار تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روبینہ جیلانی نے کہا کہ پروفیر بشیر چودھری نے ایف اے انگلش کے نصاب کی تیاری میں بہت اہم کردار ادا کیا وہ بہت اچھے شاعر، کہانی نویس اور مضمون نگار تھے۔ پروفیسر انوارالحق نے کہا کہ ا ن کا تخلیقی کام نصیحت آمیز اور اثر پذیر ہے۔ اجلاس میں رایس بانو زیدی، رفاق بانو، رستم اسلم، اکبر شاہد، میاں صلاح الدین و دیگر نے شرکت کی۔