• news

مریدکے: جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

مریدکے (نامہ نگار) مریدکے میں عید میلادالنبی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ لانمبڑے سے چودھری عامر اکرم گجر اور عمران اکرم گجر کی قیادت میں 40 سالہ روایت کے مطابق جلوس نکالا جائے گا۔ 40 سالہ روایت برقرار رکھیں گے۔ اس امر کا اظہار چودھری عامر اکرم گجر اور عمران اکرم گجر نے مریدکے میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ عامر اکرم گجر نے کہا کہ ان کے دادا با¶ فضل حسین گجر اور والد چودھری اکرم گجر مرحوم کی قیادت میں 40 سال سے جلوس نکل رہا ہے جو اب بھی ان کی قیادت میں نکلتا ہے۔ ہمارا مقصد سیاست نہیں بلکہ عبادت اور حضرت محمد سے محبت و عقیدت ہے کیونکہ ہمارا سب کچھ سرکار مدینہ پر قربان بھی ہو جائے تو ہماری محبت مکمل نہیں ہو سکتی۔ جلوس کی تیاریاں جاری ہیں اور انشاءاللہ حسب سابق امسال بھی جلوس 12 ربیع الاول کے مریدکے کے مرکزی جلوس میں شریک ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن