امتحان میں کامیاب نہ ہونے والے بچوں کو اگلی کلاس میں پرموٹ نہ کیا جائے: محکمہ تعلیم کی ہدایت
لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم کی جانب سے انٹرنل سالانہ امتحان کے حوالے سے پنجاب کے تمام سکولوں میں میرٹ کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع سے معلوم ہوا کہ اس حوالے سے جاری کئے گئے احکامات میں آگاہ کیا گیا ہے کہ امتحان میں کامیاب نہ ہونے والے بچوں کو اگلی کلاسوں میں پرموٹ نہ کیا جائے اس کا مقصد بچوں میں پچھلی کلاس مں رہ جانے کے خوف سے امتحانات کی تیاری کرنا ہے معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے تمام ڈی اوز کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ پرنسپلز کو ان احکامات سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے اور کسی سفارش کو نہ مانا جائے۔