آبادی کے تناسب سے اسمبلیوں میں نشستوں کا تعین کیا جائے، شاہین اقبال
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت )چیف الیکشن کمشنر کو چاہیے کہ وہ انتخابات سے قبل طبقاتی بنیادوں پر آبادی کے تناسب سے اسمبلیوں میں نشستوں کی تعداد کا تعین کرنے کے علاوہ ووٹر لسٹوں کو بھی از سرنو ترتیب دینے کے احکامات جاری کریں تاکہ 90فیصد غریب لوگ اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ کر اپنے طبقے کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قانون سازی مین حصہ لیں سکیں۔ ےہ گزارشات چیئرمین الغیور فاﺅنڈیشن فار ہیومن رائٹس اینڈ چیرٹی شاہین اقبال غیور نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان فخر الدین جی ابراہیم کو ارسال کردہ عرضداشت میں کیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 90فیصد عوام گزشتہ 65سالوں سے بنیادی حقوق سے اس لیے محروم چلی آرہی ہے کیونکہ اسمبلیوں میں پہنچنے والے سرمایہ دار طبقہ سے تعلق رکھنے والے کروڑ پتی اورارب پتی ایم پی اےز اور ایم این ایز کو ان کے مسائل سے آگاہی نہیں ہوتی اور غریب لوگوں کا منتخب ہوکر اسمبلیوں میں نا پہنچنا بھی ہے۔