کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق کے بعد کنٹرول لائن کی فضا پرامن ہوگئی
نئی دہلی(آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق کے بعد لائن آف کنٹرول کی فضا پرامن ہوگئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ملٹری آپریشن کے ہاٹ لائن رابطے اور کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق کے بعد سے بدھ کی رات سے جمعرات تک فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ لائن آف کنٹرول کی فضا پرامن ہے۔