پاکستان سپر لیگ کے رکن بدر رفاعی ویسٹ انڈیز پہنچ گئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام دو ماہ بعد شروع ہونے والی پہلی پاکستان سپرلیگ کی کونسل کے رکن بدر رفاعی تین ملکی دورے پر ویسٹ انڈیز پہنچ گئے۔ بدر رفاعی اپنے دورے میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ بھی جائیں گے۔ تین ملکی دورہ میں بدر رفاعی ان ممالک کے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے کے لئے پیشکش کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات پر بات چیت کریں گے۔