انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کے تیسرے میچ میں کل آمنا سامنا کرینگے
رانچی (آئی اےن پی) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹےموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1سے برابر ہے۔ چوتھا میچ 23 جنوری کو موہالی جبکہ آخری میچ 27 جنوری کو دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔