وہاڑی میں ضمنی الیکشن چیلنج، ہائیکورٹ کے فریقین کو نوٹس، ایک ہفتے میں جواب طلب
لاہور (وقائع نگارخصوصی) وہاڑی میں 18فروری کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کو لاہور ہائی کورٹ کے روبرو ایک درخواست کے ذریعے چیلنچ کر دیا گیا۔ 10 ووٹروں اشفاق وغیرہ نے مو¿قف اپنایا کہ آئین کے مطابق عام انتخابات میں 90 دن رہ جانے پر ضمنی انتخابات نہیں کروائے جا سکتے فاضل عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد الیکشن کمشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں جواب طلب کر لیا ہے۔