پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کے زیراہتمام پائینیرز فیسٹیول کا انعقاد
لاہور (سٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام کیمیکل گراﺅنڈ میں پائینیرز فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ فیسٹیول کے مہمانان میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، سابق امیر جماعت اسلامی لاہور امیرالعظیم، زبیر صفدر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ اور رائے حق نواز ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی تھے۔ فیسٹیول میں شائننگ سٹار کا اہتمام کیا گیا، فیسٹیول میں پوزیشن ہولڈر طلباءو طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ سے ہی سٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کی ہے، جمعیت کا یہ قدم خوش آئند ہے۔ فیسٹیول میں طلباءو طالبات نے 75 سے زائد سٹائلز لگائے جن میں کتابیں، جیولری، کھانے پینے کی اشیاءاور دیگر چیزیں موجود تھیں۔ فیسٹیول میں نیلام گھر کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔