میاں عباس شریف انسان دوست اور درویش صفت تھے: صائمہ شہزادی
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما صائمہ شہزادی خان نے کہا کہ میاں عباس شریف انسان دوست اور درویش صفت تھے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے گھرپر میاں محمدشریف مرحوم اورمیاںعباس شریف مرحوم کے درجات کی بلندی اورمغفرت کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میںپاکستان میں امن وآشتی اورسیاسی ومعاشی استحکام کیلئے بھی خصوصی طور پر دعاکی گئی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ میاں عباس شریف مرحوم نے زندگی بھر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ میاں عباس شریف مرحوم نے پرویز ی آمریت کے سیاہ دورمیں اپنے بھائیوں میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی طرح بھرپورسیاسی استقامت اور مزاحمت کامظاہرہ کیا۔