• news

ماں بچے کی صحت اور بلوغت کے مسائل کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

لاہور (نیوز رپورٹڑ) رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کی پارلمینٹرین، محکمہ صحت، تعلیم سمیت دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ ”ماں بچے کی صحت، اور بلوغت کے مسائل اور پالیسی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسمبلی میں آمنہ الفت، ساجدہ میر،حمیرا اویس شاہد ، شازیہ عابد کے علاوہ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نثار چیمہ، ڈائریکٹر ایڈوکیسی نبیلہ ملک، آمنہ اخشید، سرفراز کاظمی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ مشاورتی اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بچوں کی بلوغت اور صحت کے مسائل کو تعلیم کا حصہ بنایا جائے اور اس حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن