• news

کینیڈین شہری نے عورتوں، بچوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا: زوار بہادر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ ایک کینڈین شہری نے عورتوں، بچوںاور ضعیف العمر افراد کو اپنے مقاصد کےلئے استعمال کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داروغہ والا میں نظام مصطفی کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے قاری منظور احمد جماعتی، قاری خلیل مہروی، مفتی جمیل رضوی، پیر غلام رسول نقشبندی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری اقتدار اور حکومت حاصل کرنے کے لئے کوئی شارٹ کٹ راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور بددیانت سیاستدانوں نے ملک کو دیوالیہ کردیا، ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدیں بھی محفوظ نہیں رہیں، بلوچستان، کراچی اور خیبر پی کے میں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جا رہا ہے، ذمہ داران حکومت میں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خون خرابہ بند کرنے کے لئے کراچی اور پورے ملک کو اسلحے سے پاک کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن