100قتل کیسز میں قید اجمل پہاڑی رہا، چیف جسٹس نے بھی معاملے کا نوٹس لیا تھا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 100سے زائد قتل کے مقدمات کے الزام میں قید اجمل پہاڑی کو رہا کر دیا گیا۔ اجمل پہاڑی کا تعلق اورنگی سے ہے۔ 100سے زائد کیسوں میں ملوث ہونے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا۔ اجمل پہاڑی تمام کیسوں میں بری ہو چکا تھا۔