• news

عمران فاروق، منظر امام قریبی دوست تھےقتل میں مماثلت ہوسکتی ہے: امریکی اخبار

اسلام آباد(آن لائن) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے ممبر صوبائی اسمبلی منظر امام کے قتل میں وہی طاقتیں ملوث ہیں جنہوں نے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرایا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نے خیال ظاہر کیا ہے کہ منظر امام ڈاکٹر عمران فاروق کے قریبی دوست تھے اور منظر امام کے قتل کے پیچھے بھی وہی طاقتیں کارفرماءہوسکتی ہیں جنہوں نے ایم کیو ایم کے راہنماءڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ءکو لندن میں قتل کیا تھا۔ بعدازاں سکاٹ لینڈ یارڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ عمران فاروق آزادانہ سیاسی سرگرمیاں کرنا چاہتے تھے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک صفحہ بھی بنایا ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن