• news

کراچی : ایک گھنٹے میں 8 افراد قتل ‘ منظر امام سپرد خاک‘ کاروبار بند ‘2 طالبان جنگجو گرفتار

کراچی/ لاہور (کرائم رپورٹر/ خصوصی رپورٹر/ نوائے وقت رپورٹ/ خصوصی نامہ نگار) ڈیفنس، گرومندر، اردو بازار اور بلدیہ میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ سے لڑکی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیفنس ویو فیز 2 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہو گئے۔ ادھر گرومندر کے علاقے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اردو بازار کے قریب بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لسبیلہ پل پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کر دیا۔ سپارکو روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ قبل ازیں تین محافظوں سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونیوالے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی منظر امام کو گزشتہ روز سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ارکان پارلیمنٹ اور ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اعلان کردہ 3روزہ سوگ کے اعلان پر جمعہ کو شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں ،کاروباری مراکز، سکول، پٹرول پمپ اور سی سی این جی سٹیشنز بند رہے اور شہر ہڑتال کا سماں پیش کرتا رہا۔کشیدگی کے باعث پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن ،آل پرائیویٹ سکولز سندھ اور پبلک پرائیویٹ سکول ایسویسی ایشن نے بھی جمعہ کو سکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ادھر اورنگی ٹاو¿ن کے ڈی ایس پی زاہد حسین کی سربراہی میں پولیس کی مختلف ٹیموں نے چھاپے مار کر 10سے زائد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے متحدہ کے رہنماﺅں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی کارروائیوں سے انہیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔ ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہاکہ ان کے دکھ اور غم کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ انہیں کوئی ڈرا دے گا۔ رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ملک بچانے کیلئے سیاسی اختلافات بھلا کر ایک ہونا ہو گا۔ آن لائن کے مطابق سی آئی ڈی فنائشل کرائم نے تحریک طالبان افغانستان کے دو اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مقابلے کے بعد ملزمان کو کورنگی کے علاقے سے گرفتار کیا جبکہ ملزمان کے 8 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار ملزمان میں نقیب اللہ گروہ کا نائب امیر بھی شامل ہے۔ ملزمان کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیا سے ہے۔ ملزمان اپنے امیر عالم افغانی کی سربراہی میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتیں کر رہے تھے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی کے قتل کے بعد کراچی میں یوم سوگ کی وجہ سے شہر میں گھر گھر جاکر انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا کام جمعہ کو مکمل طور پر بند رہا۔ دریں اثنائجمعیت علماءپاکستان کے چیئرمین پیر اعجاز احمد ہاشمی، سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر، پروفیسر جاوید اعوان، چودھری محمد یعقوب، ڈاکٹر جاوید اختر اور رشید احمد رضوی نے جمعیت علماءپاکستان کراچی کے رہنما، محمد اصغر نورانی کے قتل پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی حکومت عوام کے جان ومال کو تحفظ دینے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن