• news

”ویل ڈن“، لانگ مارچ کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات پر زرداری کی رحمن ملک کو شاباش

اسلام آباد (اے پی پی) صدر آصف علی زرداری نے وزیرداخلہ اے رحمن ملک کو فون کرکے لانگ مارچ کے دوران بہترین سکیورٹی اقدامات پر انہیں شاباش دی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ سینیٹر اے رحمن ملک بات چیت ادھوری چھوڑ کر اپنی رہائش گاہ کے اندر گئے چند منٹ کے بعد واپس آکر میڈیا کے سوال پر بتایا کہ وہ صدر آصف علی زرداری کا فون سننے کے لئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ صدر نے مجھے ’ویل ڈن‘ کہا اور میرے آرام اورصحت کی بابت دریافت کیا۔

ای پیپر-دی نیشن