حکمرانوں نے خود کو بچانے کیلئے طاہر القادری کے مطالبات مانے:ممتاز بھٹو
کراچی(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ممتاز بھٹو نے کہا ہے حکمرانوںنے شہید بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے وعدے کر کے اقتدار حاصل کیا تھا وہ تمام وعدے بھلا بےٹھے ہےں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکمران شہید بے نظیر بھٹو کے خون کے ساتھ غداری کر سکتے ہےں تو علامہ طاہر القادری کے ساتھ کئے وعدے کسی صورت پورے نہیں کرےں گے۔ حکمرانوں نے لانگ مارچ روکنے اور دھرنے سے خوفزدہ ہو کر علامہ قادری کے مطالبات مان کر خود کو بچانے کے لئے ڈرامہ رچایا ۔