• news

رینٹل کیس میں مہلت ‘حکومت‘ طاہر القادری مذاکرات: سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی ‘ کے ایس ای 4 نفسیاتی حدیں عبور کر گئی

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) حکومت اور علامہ طاہرالقادری کے مابین معاہدہ اور سپریم کورٹ کی جانب سے رینٹل پاور کیس میں 6 روز کی مہلت کے باعث سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ ایک ہی دن میں 4 نفسیاتی حدیں عبور کر گئی، کاروبار کا آغاز 250 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، تاہم ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے باعث کراچی سٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے دوسرا کاروباری سیشن منعقد نہ کرانے کا فیصلہ کیا۔ مجموعی طور پر سرمایہ کاری مالیت میں 63 ارب 2 کروڑ 63 لاکھ 89 ہزار 11 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 41 کھرب 45 ارب 49 کروڑ 25 لاکھ 80 لاکھ 348 روپے ہوگئی، مجموعی طور پر جمعہ کو 18 کروڑ 17 لاکھ 23 ہزار 920 شیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعرات کے مقابلے میں 3 کروڑ 67 لاکھ 66 ہزار 520 شیئرز زائد ہے۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 132کمپنیوں کا کاروبار ہوا، 49 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا، کسی بھی کمپنی کے حصص میں کمی نہیں ہوئی جبکہ 83 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 115.13 پوائنٹس کے اضافہ سے 3940.36 پر بند ہوا، 28 لاکھ 25 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن