• news
  • image

ٹیکس دہندگان کے لئے ساہیوال میں پہلا فیسلیٹیشن سنٹر قائم

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی کا پہلا فیسلیٹیشن سنٹر ڈی سی او آفس ساہیوال میں قائم ہو گیا ہے اس ضمن میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر ساہیوال، ڈی سی او ساہیوال کے علاوہ دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں بتایا گیا فیسلیٹیشن سنٹر ٹیکس دہندگان کو رجسٹریشن، گوشوارے جمع کرانے سمیت دیگر امور کے لئے سہولتیں مہیا کرے گا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ساہیوال کے بعد پنجاب کے تمام اضلاع میں فیسلیٹیشن سنٹر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے پہلے مرحلے پر ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں فیسلیٹیشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن