• news

شرح سود کو 5 فیصد تک لایا جائے: نعیم میر

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا کہ9.5% ڈسکاﺅنٹ ریٹ بھی ڈومیسٹک کریڈٹ کو بڑھا نہیں سکا، انڈسٹری سیکٹر سے پاکستان میں طویل مدت سے سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، بنکوں سے پرائیویٹ سیکٹر کے قرضوں میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی۔ گزشتہ 6 ماہ میں پرائیویٹ سیکٹر نے 73.5 ارب روپے کا قرضہ لیا جبکہ پچھلے سال اسی عرصہ میں 193 ارب روپے قرضہ لیا گیا تھا۔ انہوں نے سٹیٹ بنک آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے شرح سود کو 5 فیصد تک لایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن