ایل ڈی اے ڈائریکٹوریٹ آف ریکارڈ مینجمنٹ کیلئے ڈائریکٹر سمیت 19 آسامیوں کی منظوری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ نے ڈائریکٹوریٹ آف ریکارڈ مینجمنٹ کےلئے ڈائریکٹر گریڈ19کی ایک اور ڈپٹی ڈائریکٹر گریڈ 18کی 3 اسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دے دی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ کی ایک ایک جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ کی 4 آسامیاں ختم کر دی گئیں۔ نئے ڈائریکٹوریٹ کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ17 کی بھی 15 آسامیوں کی منظوری دی گئی جبکہ سبجیکٹ سپیشلسٹ کی 15 آسامیوں کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کیڈر کی آسامیوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ شاہد اسماعیل مرزا کوڈائریکٹر جبکہ را فعہ نذیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔