• news

کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 30لاکھ گانٹھیں ہونے کی توقع

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 20لاکھ گانٹھ ہوگئی ،کل پیداوار ایک کروڑ 30لاکھ گانٹھ کے لگ بھگ ہونے کی توقع ،تخمینہ سے 20لاکھ گانٹھیں کم ہوگی ۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 15جنوری تک ملک میں پیدا ہونے والی کپاس کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ جس کے مطابق روئی کی پیداوار ایک کروڑ 20لاکھ 22ہزار 40گانٹھوں کی ہوئی جو گزشتہ سال کی اسی عرصے کی پیداوار ایک کروڑ 28لاکھ 29ہزار 619گانٹھوں کی نسبت 8لاکھ7ہزار 579گانٹھیں 6.29فیصد کم ہے ۔صوبہ پنجاب میں 87لاکھ 25ہزار 980گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کی پیداوار ایک کروڑ 3لاکھ 12ہزار 714گانٹھوں کی نسبت 15لاکھ 86ہزار 734گانٹھیں 15.39فیصد کم ہے ۔صوبہ سندھ میں 32لاکھ 96ہزار 60گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی پیداوار 25لاکھ 16ہزار 905گانٹھوں کی نسبت 7لاکھ 79ہزار 155گانٹھیں زیادہ ہے۔ اس مدت میں ٹیکسٹائل وائپنگ ملوں نے ایک کروڑ 2لاکھ 34ہزار 408گانٹھیں خریدیں جبکہ کپاس کے نجی برآمد کنندگان نے 2لاکھ 586گانٹھیں خریدیں ۔

ای پیپر-دی نیشن