حکومت آئی ٹی اور فنی تعلیم پر خصوصی توجہ دے: لاہور چیمبر
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات لاہور چیمبر کے ویب گرافک سکل کورس کے شرکاءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں ابوذر شاد نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ عرفان اقبال شیخ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید ہنر سے آراستہ کرنے پر توجہ دے تاکہ انسانی وسائل سے فائدہ اٹھا کر ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جاسکے۔