• news

سرکاری ٹی وی پر طاہر القادری کی بھرپور کوریج شروع

اسلام آباد/ لاہور (ثنا نیوز) حکومت اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان لانگ مارچ معاہدے کے بعد سرکاری ٹی وی نے ڈاکٹر طاہر القادری کی بھرپور کوریج شروع کر دی۔ لانگ مارچ کے پانچ روز سرکاری میڈیا پر ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف خبریں چلتی رہیں اور سرکاری ٹی وی نے ڈاکٹر قادری کا کوئی بھی خطاب نشر نہیں کیا جبکہ معاہدہ کے وقت بھرپور کوریج دی جبکہ معاہدہ کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے ہفتہ کو لاہور میں پریس کانفرنس کی تو سرکاری ٹی وی نے بھرپور کوریج دی اور اس پریس کانفرنس کو براہ راست دکھایا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ٹی وی کو حکومت کی طرف سے طاہر القادری کی پریس کانفرنس کی خصوصی کوریج کی ہدایت تھی۔

ای پیپر-دی نیشن