حکمران اتحاد نے 10 مارچ کو اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کر لیا، آن لائن کا دعویٰ
اسلام آباد (آن لائن) حکمران اتحاد نے دس مارچ کو قومی اور صوبائی اسمبلیاں توڑنے پر اتفاق کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے طاہر القادری کو مذاکرات کے دوران یقین دہانی کرائی تھی کہ اسمبلیاں 16مارچ سے قبل توڑ دی جائیں گی اگر مسلم لیگ (ن) راضی ہو جاتی ہے تو پھر اسمبلیاں دس مارچ کو توڑ دی جائیں گی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف (ن) لیگ کو قائل کرنے کیلئے خود مذاکرات کریں گے پنجاب اسمبلی کو توڑنے کیلئے (ن) لیگ کی رضا مندی ضروری ہے۔