بارش کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاںمتاثر
لاہور (کامرس رپورٹر) دو روز قبل شہر میں ہونے والی بارش کے بعد گراﺅنڈز گیلی ہونے کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں ماند ہیں۔ جمعرات اور جمعہ کے روز شہر میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش ہوئی جس کے بعد گراﺅنڈز میں پانی جمع ہو گیا اور کھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہوگئیں۔ ماڈل ٹاﺅن میں کرکٹ گراﺅنڈز کے ساتھ ساتھ فٹ بال کے گراﺅنڈز بھی ویران رہے۔ ایس پی ایم ویٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ، کارپوریٹ پریمیئر کرکٹ لیگ سمیت مختلف ٹورنامنٹس کے میچز اور کلبوں کے مابین میچز کو منسوخ کر دیا گیا۔