• news

بھارت نے انگلینڈ کو ہرا کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی


رانچی (اے پی پی) بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلش ٹیم 42.2 اوورز میں 155 رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔ جوروٹ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ایلسٹرکک 17، ای این بیل 25، کیون پیٹرسن 17، ایوان مورگن 10، کریگ کیزویٹر، سامیٹ پٹیل اور جیڈڈرنبیچ صفر پر جبکہ ٹم بریسنن 25 اور سٹیون فن 3 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ روندراجدیجہ نے تین، اشانت شرما اور روی چندرن ایشون نے دو، دو بھنشورکمار، شامی احمد اور سریش رائنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارتی ٹیم کا آغاز بھی کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور 11 کے مجموعی رنز پر سٹیون فن نے اجنکیا راہانے کو پویلین بھیج دیا، وہ بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوئے، اس موقع پر گوتم گھمبیر نے ویرات کوہلی کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور دوسری وکٹ میں 67 رنز کا اضافہ کر کے سکور 78 تک پہنچا دیا، گوتم گھمبیر بھارت کے دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے، وہ33 رنز بنا کر جیمزٹریڈویل کی گیند کا نشانہ بنے، ویرات کوہلی نے یووراج سنگھ کے ساتھ مل کر ٹیم کے مجموعی رنز میں 66 رنز کا اضافہ کیا، 144 کے مجموعی رنز پر ٹریڈویل نے یووراج سنگھ کی اننگز کا خاتمہ کر دیا، وہ 30 رنز بنا سکے، کوہلی نے مہندرا سنگھ دھونی کے ساتھ مل کر 28.1اوور میں ٹیم کو فتح دلا دی، ویرات کوہلی77اور دھونی 10 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جیمزٹریڈویل نے دو اور سٹیون فن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن