• news

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس، کھیلوں کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے منصوبہ تیار


لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے جامع منصوبہ تیار کر لیا۔فیروزپور روڈ اور گلبرگ میں بلیوارڈ کے درمیان واقع نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں دنیا کا سب سے بڑا نیشنل ہاکی سٹیڈیم، قذافی سٹیڈیم، فٹ بال سٹیڈیم اور سائیکلنگ ویلڈرم کے انفراسٹرکچر موجود ہیں جبکہ سوئمنگ پول اور اِن ڈور جمنیزیم زیرتعمیر ہیں۔ حکومت پنجاب نے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش ہو گی اور اِن ڈور جمنیزیم کی تعمیر مکمل کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹس کی تعمیر مکمل ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن